Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احد رضا میر اور اقراء عزیز جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ اقراء عزیز جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ احد رضا میر اور اقراء عزیز پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی زیر ملکیت پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس ڈرامے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے سیٹ سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

احد رضا میر اور اقراء عزیز جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے

 

وائرل تصاویر میں ان دونوں فنکاروں کو شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکاروں کی یہ جوڑی اس سے قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں