پاکستان کے معروف کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے نگران سیٹ اپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔
شفاعت علی نے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی شفاعت علی نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے ٹوئٹ پر یہی جواب دیا ہے۔
گزشتہ روز صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے لکھا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جَلد نئی نگران حکومت قائم ہوجائے گی جس میں معروف اینکر شفاعت علی کے وزیراطلاعات بننے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















