Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار اریجیت سنگھ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

عالمی شہرت یافتہ بھارت کے مشہور و معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی میں فالوونگ کے لحاظ سے امریکہ کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arijit Singh (@arijitsingh)

اریجیت انڈین پلے بیک سنگر میوزک پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والی شخصیت بن گئے، پہلے نمبر پر ایریانا گراندے اور دوسرے پر ایڈ شیرن براجمان ہیں۔

اریجیت سنگھ کو میوزک پلیٹ فارم پر بڑی کامیابی بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے نئے گانے ’چلیے‘ سے ملی ہے جسے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا۔

ایک ہفتے قبل اسپاٹیفائی انڈیا نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں بھارت میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں کی فہرست تھی اور اس میں اریجیت سنگھ کے دو گانے شامل تھے۔

واضح رہے کہ گلوکار اریجیت سنگھ کے انسٹاگرام پر 8.3 ملین فولورز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arijit Singh (@arijitsingh)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں