Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکاروں میں صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں، آشا بھوسلے  

عالمی شہرت یافتہ بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشاہ بھوسلے نے کہا ہے کہ گلوکاروں میں صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ آشاہ بھوسلے نے اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے نئے مقبول گانے ‘واٹ جھمکا’ پر کڑی تنقید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asha Bhosle (@asha.bhosle)

انہوں نے کہا کہ میوزک ڈائریکٹر یا گلوکاروں میں کچھ نیا بنانے کی صلاحیت ہے تو نیا لے کر آئیں چونکہ ان میں صلاحیت نہیں ہے اسی لیے وہ پرانے گانوں کے ریمیک بنا رہے ہیں۔

آشا بھوسلے نے ‘واٹ جھمکا’ گانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا گانا ہے، میوزک ڈائریکٹر میں کچھ نیا بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے گانوں میں بول، گلوکار، میوزک اور اداکار سب کچھ موجود ہوتا ہے،  اگر گانوں کو اچھی طرح شوٹ نہ کیا جاتا تو تصویر کشی کا کوئی اثر نہیں ہوتا، یہ ایک ٹیم کی کوشش ہوتی ہے جو اچھا کام بناتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asha Bhosle (@asha.bhosle)

خیال رہے ‘واٹ جھمکا’ گانے کو گلوکار ارجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے جو 1966 میں بننے والی مشہور فلم ‘میرا سایا’ کے گانے ‘جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں’ کا ریمیک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں