برازیلین گلوکار سرگینو پوریدو کو میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگینو پوریدو کنسرٹ کے دوران ایک جوڑے کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

گلوکار کو سر پر گولی لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والا ایک پولیس افسر تھا اور وہ میڈیکل چھٹیوں پر تھا اور اس کی فائرنگ سے اُس موقع پر ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔
فائرنگ کرنے والے پولیس افسر کو دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















