عالمی شہرت کی حامل گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اور ان کے شوہر سیم اصغری نے راہیں جدا کرلیں۔
برٹنی سپیئرز اور سیم اصغری کے وکلاء اب ان کے درمیان تمام معاملات کو ہینڈل کر رہے ہیں جبکہ اس جوڑے کے درمیان کوئی تعلق نہیں رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، اگرچہ برٹنی اور سام دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں بات کی ، لیکن انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تبادلہ خیلا نہیں کیا۔
برٹنی نے سام سے اپنی طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ سب جانتے ہیں، میں اور سام اب اکٹھے نہیں ہیں، میں اس بات پر حیران ہوں کہ کسی کے ساتھ رہنے کے لیے 6 سال ایک طویل وقت ہے،لیکن پھر بھی ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا، میں اب اس درد کو ایمانداری سے برداشت نہیں کر سکتی، آپ سب کے ساتھ اور نیک خواہشات کا شکریہ۔
سیم اصغری نے برٹنی اسپیئرز سے طلاق کی خبروں کے متعلق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















