Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں تاکہ ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں، اداکارہ ثروت گیلانی

فلم، ٹی وی اور ویب سیریز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں تاکہ ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے فلم، ڈراموں کے مواد اور سیاست میں آنے کے ارادے کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

ثروت گیلانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے انہوں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے وہ ٹی وی ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پلیٹ فارم پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت پر ہاتھ نہ اٹھائیں اور شام کو عورت پر ہاتھ اٹھانے والے کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرے گا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے سیاست میں آنے کا کبھی سوچا ہے؟ جس پر ثروت گیلانی نے کہا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں۔

ثروت گیلانی نے فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر کہا کہ صرف لڑکیاں ہی کیوں آئٹم نمبر کرتی ہیں؟ لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں