Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فہد مصطفیٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ مجھے یہ بات بڑے اچھے سے معلوم ہے کہ میرے تمام فالوورز مجھ سے محبت نہیں کرسکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

انہوں نے کہا کہ میرا منیجر اکثر اوقات مجھے کہتا ہے کہ آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی ضرورت ہے لیکن میں اس دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اس وقت تک اچھا ہے جب تک آپ اس کو اچھے مقصد کیلئے استعمال کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں