فلم ’او مائی گاڈ‘ کے سیکوئل او ایم جی 2، جس میں اداکار اکشے کمار نے شیو بھگوان کا کرادر ادا کیا ہے، باکس آفس پر بہت کامیاب رہی ہے۔
اس فلم میں اکشے کمار کے کردار کے حوالے سے افواہیں تھیں کہ اداکار کو بھاری معاوضہ ادا کیا گیا ہے جس کی تردید کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے فلم کے ڈسٹری بیوٹر ویاکام 18 اسٹوڈیوز کے سی او او اجیت آندھرے نے کہا ہے کہ اکشے نے فلم میں اپنے کردار کے لیے کوئی فیس نہیں لی جس کی ایک خاص وجہ بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکشے کمار فلم میں بطور اداکار کے علاوہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اور ہ ایک حقیقت ہے کہ اکشے جب بھی پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے ہیں تو وہ کوئی فیس وصول کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اس کے بجائے، وہ فلم کے منافع میں سے حصہ لیتے ہیں۔
‘او ایم جی 2’ کے بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، اجیت آندھرے نے واضح کیا، “او ایم جی 2 کے بجٹ کی خبریں انتہائی مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں، اس کے برعکس، اکشے نے فیس میں ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔
امت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘او ایم جی 2’ میں اکشے کمار لارڈ شیوا کے میسنجر کے کردار میں نظر آئے ہیں۔
اس فلم میں پنکج ترپاٹھی ایک شیو بھگت کے طور پر دیکھائی دیئے ہیں، جو اپنے بیٹے کی خاطر عدالت میں مقدمہ لڑتے ہیں اور اس عمل میں جنسی تعلیم کو فروغ دیتے ہیں۔ یامی گوتم فلم میں مخالف وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















