بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی بینک نے قرض واپس ادا نہ کرنے پر اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
بینک آف بروڈا نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔
بنگلے کی نیلامی 25 ستمبر کو ہوگی اور بولی 22 ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلام ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ واجبات فوری طور پر ادا کر دیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سنی دیول سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















