اکثر گھروں میں لال بیگ ہوتے ہیں خاص طور پر کچن میں کیوں کہ وہاں کھانے پینے کی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔
لیکن ان کو اپنے کچن سے دور رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیوں کہ آج ہم آپ کو انتہائی آسان طریقے بتائیں گے۔
آج ہم آپ کو لال بیگ بھگانے کے کچھ گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی مدد سے آپ لال بیگوں کا خاتمہ باآسانی کر سکیں گے۔
بورک ایسڈ اور چینی
یہ ایک کام کرنے والا طریقہ ہے، بس کچھ مقدار میں بورک ایسڈ اور چینی کو مکس کریں اور ان جگہوں پر پھیلا دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہوں۔
چینی ان کیڑوں کو اپنی جانب کھینچے گی جبکہ بورک ایسڈ ان کا خاتمہ کرے گا۔
دارچینی
دار چینی بھی اس حوالے سے مددگار ہے، بس دارچینی کے سفوف کو کچھ مقدار میں کچن میں بکھیر دیں اور لال بیگوں کی افزائش کو روک دیں۔
پودینے کا تیل
پودینے کے تیل یا لیونڈر آئل سے بھی یہ مدد لی جاسکتی ہے، بس کسی بھی تیل کو کچن اور کیبنٹس میں اسپرے کریں پھر ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















