Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غلط ہوا میرے ساتھ، سابق شوہر کے راکھی ساونت پر سنگین الزامات

اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی کو اتوار کے روز ممبئی میں دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ، عادل کو میڈیا کے کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ راکھی اور اس کے لوگوں نے اسے کس طرح جال میں پھنسایا تھا۔

اس دوران جب ان سے ان الزامات کا جواب دینے کے لیے کہا تو عادل نے کہا کہ میں جلد ہی ایک پریس کانفرنس کر کے اپنی سائیڈ کی کہانی بتاؤں گا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

عادل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ راکھی ساونت اور ان کے لوگوں نے انہیں جال میں پھنسایا تھا، میں سب کچھ بتاؤں گا… میں کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کروں گا اور یہ بھی بتاؤ گا کہ مجھے کروڑوں کیسے ادا کرنے ہیں یا میں وصول کروں گا۔

جب ان سے مزید پوچھا گیا کہ کیا وہ راکھی سے دوبارہ ملیں گے، تو انہوں نے کہا کہ ان کے برعکس، وہ میڈیا کے سامنے ایک سے زیادہ باتیں نہیں کریں گے۔ وہ پریس کانفرنس میں اپنی کہانی کا رخ مناسب انداز میں کہنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے سادی کے کچھ عصے بعد ہی عادل کے خلاف گھریلو تشدد، پپیسے اور زیوارات چارانے الزامات عائد کئے تھے او ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی  ۔

راکھی نے عادل پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد عادل کو فروری میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں