پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں صنم جنگ، اشنا شاہ اور شائستہ لودھی کی بالی ووڈ اداکاروں سنیل شیٹھی اور نرگس فخری سے ملاقات ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں امریکہ میں پاکستان شوبز کی اداکاراؤں اور بالی ووڈ کے اداکاروں کی ایک میچ کے دوران ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکارہ صنم جنگ، اشنا شاہ اور شائستہ لودھی کو بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں صنم جنگ اور شائستہ لودھی، بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کے ہمراہ موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی کی سنیل شیٹھی سے ملاقات ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















