عامر خان کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنی اداکاری کی صلاحیت اور جس طرح سے وہ ایک کردار میں جان ڈالتے ہیں، سب کے دل موہ لیتے ہیں۔
اداکار کو آخری بار لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا اور فی الحال وہ ایکٹنگ کیریئر سے بریک پر ہیں۔
حال ہی میں اداکار عامر خان کو اپنے کزن منصور خان کی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ دیکھا گیا جہاں ان کی سابقہ بیویاں کرن راؤ اور رینا دتہ بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران عامر نے اپنے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں بات کی اور اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ دیا۔
اداکار نے کہا، “اس وقت میں اپنی فیملی لائف بہت انجوائے کر رہا ہو، بچو کے ساتھ میں وقت بتتا رہا ہو، ماں کے ساتھ گھر پر اور میں پروڈکشن ہاؤس پر بھی دھیان دے رہا ہو، فلم میں پروڈیوس کر رہا ہو، میں پہلے بہت کم فلمز پروڈیوس کرتا تھا لیکن ابھہ ہم لوگ کافی فلم پروڈیوس کرنے کی سوچ رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “ایک پروڈکشن ہاؤس کے طور پر ایک پلیٹ فارم پر بن سکو نوجوان لوگو کے لیے، ان کا کام سمنے رکھنے کے لیے ایک ذریعہ بن سکوں۔ تو اس سوچ سے میں نے تھوڑا وقت دیا ہے۔‘‘
عامر کے اپنے اداکاری کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ذرائع نے انکشاف کیا، “ترقی کے مختلف مراحل میں متعدد فلموں کے ساتھ، عامر یقینی طور پر اسٹوڈیو ماڈل کی پیروی کر رہے ہیں۔ وہ ناظرین کے لیے معیاری فلمیں بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن بطور پروڈیوسر۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















