Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انیل کپور نے ویلکم 3 کا حصہ بننے سے کیوں انکار کیا؟ نیا انکشاف

انیل کپور نے اکشے کمار کی ویلکم 3 کا حصہ بننے سے کیوں انکار کیا، بالآخر اس کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت طوفان برپا ہوگیا جب یہ خبر آئی کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر  ویلکم 3 کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ سنجے دت اور ارشد وارثی نے لے لی ہے۔

ویلکم کی پہلی دونوں فلموں میں انیل اور نانا نے مجنو اور ادے کے کردار کو آئیکونک بنایا ہے، لیکن اب  سنجے اور ارشد ویلکم تھری میں وہی کردار نئے ناموں کے ساتھ کریں گے۔

بھا رتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور اور نانا پاٹیکر کو  ویلکم 3 کی پیشکش کی گئی تھی لیکن معاوضے پر بات نہیں بنی اور انہوں نے فلم میں کام سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کو اپنی زندگی کا جھٹکا اس وقت لگا جب انیل کپور نے فلم میں کام کرنے کے لیے 18 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔”

فیروز نے انیل کپور کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنے معاوضے کے  بارے میں اٹل رہے، کیونکہ انیل کپور کا کہنا ہےکہ مجنو کی وجہ سے ویلکم ہے اور فلم تیسرے حصے میں اکشے کمار کے اضافے کے ساتھ اور بڑی فلم بن جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انیل کپور نے ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے محسوس کیا کہ وہ اس رقم کے مستحق ہیں کیونکہ تیسرا حصہ بھارتی باکس میں 300 کروڑ روپے تک بزنس کرے گا۔

  جب پروڈیوسر فیروز نے انکار کردیا تو وہ خوشی سے فلم سے پیچھے ہٹ گئے۔

اکشے کمار نے بھی مداخلت کرکے انیل کو بورڈ میں شامل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنے  18 کروڑ روپے معاوضے پر اٹل رہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version