بھارت سے تعلق رکھنے والے ہریانوی گلوکار راجو پنجابی 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکار کو کچھ عرصے سے ہریانہ کے حصار کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا یرقان کا علاج چل رہا تھا۔
طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم گلوکار کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں دوبارہ داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کی صحت اس حد تک بگڑ گئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر کی مدد کی ضرورت تھی۔
اطلاعات کے مطابق گلوکار کی میت کو ان کے آبائی گاؤں راواتسر کھیڑا لے جایا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
راجو پنجابی نے اپنا آخری گانا ‘آپ سے مل کے یارا ہم کو اچھا لگا تھا’ رواں ماہ 12 اگست کو ریلیز کیا تھا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
