Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈراموں میں کام کرنے سے اب تنگ آ گئی ہوں، اداکارہ سمیعہ ممتاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سمیعہ ممتاز نے کہا ہے کہ میں اب ڈراموں میں کام کرنے سے تنگ آ گئی ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سمیعہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈراموں میں اب صرف عشق، محبت، شادی، ساس، بہو اور طلاق جیسے موضوعات کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Mumtaz (@samiyamumtazactor)

انہوں نے کہا کہ آج کل ڈرامے بنانے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ زندگی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطورِ معاشرہ ہمارے اتنے اور مسائل ہیں جن پر کوئی بات نہیں کرتا۔ اس لیے میں ٹی وی کے کام سے تنگ آ گئی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں ڈیجیٹل میڈیا پر مختلف اقسام کی سیریز میں مختلف کردار کر رہی ہوں۔

سمیعہ ممتاز کے مطابق سیریز “مادر ملت” میں وہ “فاطمہ جناح” کے بڑھاپے کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Samiya Mumtaz Reveals Details About Fatima Jinnah Series | Reviewit.pk

انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ میں ویسے ہی بولوں، ویسے ہی چلوں، ویسے ہی ہاتھ ہلاؤں جیسے فاطمہ جناح کیا کرتی تھیں، لیکن پھر بھی جب آپ اتنی بڑی ہستی کا کردار نبھا رہے ہوں کو آپ کو بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں