بھارت کی معروف اداکارہ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے اپنے ہوٹل کے کمرے سے خفیہ کیمرہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کریتی کھربندا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار جب وہ فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو انہیں اور ان کی ٹیم کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک خفیہ کیمرہ ملا تھا ۔
اداکارہ نے بتایا کہ کنڑ فلموں میں سے ایک کی شوٹنگ کے دوران جب وہ ہوٹل میں ٹہریں تھیں تو وہاں ایک لڑکا کام کرتا تھا جس نے ان کے کمرے میں ایک خفیہ کیمرا چھپا دیا تھا لیکن وہ اپنے کام میں مہارت نہیں رکھتا تھا اس لئے میں نے اسے بہت آسانی سے دیکھ لیا اور وہ کیمرہ پکڑا گیا۔
کریتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم ہمیشہ ایسی چیزوں کے لیے ہوٹل کے کمروں کا معائنہ کرتی ہے اور یقینی ناتی ہے کہ کمرے میں کچھ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کیمرہ سیٹ ٹاپ باکس کے پیچھے رکھا تھا جو کہ بہت برا تھا جس کے لئے ہر کسی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اس واقعے کے علاوہ، کریتی نے ہراساں کیے جانے کے دیگر واقعات بھی شیئر کیے اور بتایا کہ ایک بائیکر نے اسے ٹکر ماری تھی جسکی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئیں تھیں اور اس واقعے سے وہ بہت خوفزدہ بھی ہوگئیں تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
