بالی ووڈ کی معروف اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ کیارا اڈوانی ، جو کہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔
اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ کا فیشن سینس بھی بہت قابل تعریف ہے پھر چاہے وہ کوئی مشرقی لباس ہو یا پھر مغربی لباس ہو، کیارا ہر انداز میں بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کیارا اڈوانی کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو آن لائن بہت وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں کیارا کو پیلے رنگ کے کرتے میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کی اندر کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کر رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ایئرپورٹ لک کو مکمل کرنے کے لئے آنکھوں کو کاجل سے مزید خوبصورت بنایا اور اپنے بال کھلے رکھ کر مداحوں کی توجہ بھی حاصل کی۔
خیال رہے کہ کیارا اپنے فیشن کے انتخاب سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















