اداکارہ یامی گوتم کی نئی ہٹ فلم، اے تھرس ڈے، داسوی، لاسٹ اور چور نکل کے بھاگا کی کامیابی کے بعد او ایم جی 2 ہے۔
یامی گوم اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور ہر کردار کو بخوبی ادا کرنے کا فن رکھتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران مین اسٹریم فلمیں اور کردار کرنے کے متعلق بات کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔
یامی گوتم مختلف عنوان کی فلموں کا حصہ رہی ہیں، جس میں پراسرار سے لے کر تھرلر سے لے کر کرائم فلموں اور یہاں تک کہ ڈرامہ کامیڈی تک شامل ہیں۔ لیکن، کیا وہ مستقبل کے کسی پروجیکٹ میں مین اسٹریم بالی ووڈ فلموں کی ہیروئن کے طور پر کام کرنے کے بارے میں سوچتی ہیں؟
اس سوال پر اداکارہ نے جواب دیا، “اس مین اسٹریم سنیما تک پہنچنے کا ہر ایک کا اپنا طریقہ ہے اور میں شاید وہ عام کردار نہیں کر رہی ہوں اور میں جو کچھ میرے پاس ہے اس سے بہت خوش ہوں۔
یامی گوتم نے مزید کہا کہ، ‘‘ یقینا، مجھے موسیقی اور رقص پسند ہے، اگر میں کبھی محسوس کرتی ہوں کہ میرے لیے ایسا موقع ہے تو مجھے یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا اس کردار میں ایک اداکار کے طور پر کچھ کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کی ایک خاص سامعین اور ان کی توقعات ہوتی ہیں۔ اچانک اگر میں کچھ کر رہی ہوں، اس ارادے سے کہ اب مجھے یہ کرنے کی ضرورت ہے، اور میں یہ نہیں کرنا چاہتی، تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی دانشمندانہ فیصلہ ہو گا جو میرے کام میں ظاہر ہو گا۔‘‘
“میں نے بالا یا تھرس ڈے کی ہے اور مجھے اس کا فیڈ بیک یہ ملا ہے کہ ’اگر یامی اس فلم میں ہیں تو ہم دیکھتے ہیں‘۔ میں اس قسم کے سامعین بنا رہی ہوں۔ مجھے آج کے دور میں بالی ووڈ کی ایک عام ہیروئن کی تعریف نہیں معلوم اور نہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی چاہتا ہوگا کہ وہ اس نام سے جانا جائے۔ “
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















