Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر الزامات کی برسات کردی

عادل خان درانی کے اپنی سابقہ بیوی اور معروف ڈانسر کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کے بعد اب راکھی ساونت نے بھی اپنے سابق شوہر پر الزامات کی برسات کردی ہے۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد عادل ان پر تشدد کرتے اور مارتے بھی تھے۔

راکھی نے کہا، “کیا دنیا کو اتنا نہیں پتا کی وہ جو 6 ماہ جیل میں رہ کر آئے اور وہ راکھی ساونت کے لیے نہیں رہے؟ انکی ایرانی گرل فرینڈ نے وہاں پر عادل پر ریپ کا کیس کیا ہے، میرے لئے نہیں رہے وہ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ، عادل ان کے ساتھ 22 دن تھے جس دوران وہ راکھی پر تشدد کیا کرتے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عادل کی گرل فرینڈ پانچ سال تک اس کے ساتھ رہی اور اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ عادل کی مجھ سے شادی ہوئی ہے۔ اس نے مجھ سے اور اس کی گرل فرینڈ سے بھی جھوٹ بولا۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ اس کی دوست ہے اور اپنی گرل فرینڈ کو ہراساں کرتا تھا، جو ایک طالب علم تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version