Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مایا علی کی دلکش ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی نے عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جلموں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں