Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا نیا ٹیزر جاری

سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت فراز قیصر نے دی ہیں، اس کی کہانی قیصر نواز نے لکھی ہے جبکہ فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا گیا کہ فلم کب ریلیز ہوگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، فرحان طاہر ، سلیم میراج ، راحیلہ آغا، سلمان شاہد ، شفقت چیمہ ، عثمان پیرزادہ ، عمر عالم اور رحیم پردیسی  شامل ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ فلم میں شعیب اختر کا کردار اداکار گوہر رشید نبھا رہے ہیں اس سے قبل اسی کردار کیلئے عمیرجسوال کا انتخاب کیا گیا تھا۔

نومبر 2022 میں گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

عمیر جسوال کی جانب سے فلم سے علیحدگی کے اعلان کے چند ماہ بعد ہی شعیب اختر نے بھی فلم کی ٹیم سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم معاہدے ختم ہونے کے باوجود پروڈکشن ٹیم نے فلم کی تیاری جاری رکھی جس پر گزشتہ ماہ جولائی میں شعیب اختر نے غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی فلم کو بنانے اور اسے ریلیز سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے حکم امتناع حاصل کرلیا۔

ایک ٹوئٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث فلم کی انتظامیہ سے تعلقات ختم کرنے پڑے اور اب وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا مزید حصہ نہیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں