بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ و اداکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ذات سے محبت کرنی چاہیے۔
حال ہی میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکارہ نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “میرا گانا زبردست ہٹ ہوا ہے جس کے بعد میں نے اپنے آپ کو یہ جوتے تحفے میں دیے”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “ہمیں اپنے آپ سے زیادہ سے زیادہ پیار اور لاڈ کرنا چاہیے”۔
نیہا ککڑ کی تصاویر کو اب تک کئی لاکھ صارفین لائک کرچُکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نیہا ککڑ نے آخری 5 سال میں بھارت میں اور خصوصی طور پر بالی ووڈ انڈسٹری میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، کیونکہ انہوں نے متعدد پرانے بالی ووڈ گانوں کے ریمیکس گاکر انہیں نئی نسل میں مقبول بنادیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















