Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرحان اختر اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں بول پڑے

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ” ڈان 3 ” کا چند روز قبل ٹیزر جاری ہوا جس میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ نے انٹری دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)

ٹیزر جاری ہونے کے بعد اداکار رنویر سنگھ کو ڈان کے روپ میں دیکھ کر مداح زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایتکار فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں اور رنویر کو بھی نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی شک و شبہ کے کہہ سکتا ہوں کہ وہ فلم میں بہت زبردست کارکردگی دکھانے والا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل اس وقت بھی دیکھنے کو ملا تھا جب 2006ء میں شاہ رخ خان نے اس کردار کو سنبھالا تھا تو اب بھی اس طرح کے ردِعمل کی ہی توقع کی جانی چاہیے۔

فرحان اختر نے ’ڈان‘ سے لوگوں کے جذباتی وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور ان کا  احترام کرتا ہوں۔ رنویر سنگھ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)