پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کیلئے فواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
یہ سیریز 2013 میں فرحت اشتیاق کے اسی عنوان سے شائع ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے۔
سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔
سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔
سیریز کی شوٹنگ اٹلی، برطانیہ اور پاکستان میں ہو رہی ہے۔
کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ، صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















