Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وانی کپور کی سالگرہ کی تصاویر ہوئیں وائرل

ناقابل یقین حد تک باصلاحیت اور شاندار اداکارہ وانی کپور نے 23 اگست کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائی ہے۔

اپنے مصروف شیڈول کے باوجود، وانی نے اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اکانشا رنجن، انوشکا رنجن، اور راشی کھنہ کے ساتھ دبئی  میں منائی جس کی تصاویر کافی دھوم مچارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raashii Khanna (@raashiikhanna)

وانی کے دوست، راشی کھنہ اور انوشکا رنجن نے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب سے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں، وانی کو ایک گلیمرس سلور گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anush (@anushkaranjan)

اداکارہ کی اپنی سالگرہ کے موقع پر دبئی میں موجودگی کے حوالے سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر وانی پارٹیز اور دیگر تقریبات میں شامل ہونے سے دور رہتی ہیں لیکن اس بار کچھ خاص ہے ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنی دوستوں کے ہمراہ دبئی میں بھرپور انداز سے لطف اندوز ہورہی ہین اور ان کے ایک ساتھ مزید پلان بھی ہیں جن میں شاپنگ، سفاری، ڈنر، ہوٹلنگ وغیرہ شامل ہے۔

سال 2013 میں شدھ دیسی رومانس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے بعد، وانی نے وار، بےفکرے، بیل باٹم، اور مزید فلموں سے اپنی شناخت بنائی ہے۔

چندی گڑھ کرے عاشقی میں اداکارہ نے بطور ٹرانس ویمن کے کردار سے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں