بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20 سال بعد ویلکم 3 میں ساتھ نظر آئیں گے۔
اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کو حال ہی میں ممبئی میں ایچ ٹی انڈیا کے موسٹ اسٹائلش ایوارڈز میں ایک ساتھ دیکھا گیا، لیکن اب تازہ اطلاعات ہیں کہ دونوں ایک فلم کے لئے دوبارہ مل رہے ہیں۔
اکشے اور روینہ نے نوے کی دہائی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان کی آخری ساتھ فلم پولیس فورس تھی، اب دونوں 20 سال کے بعد بڑی اسکرین پر ویلکم 3 میں ساتھ نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram
“ویلکم 3 کا عنوان ہے ویلکم ٹو دی جنگل اور یہ ایک ایڈونچر کامیڈی ہے جس کی کاسٹ بھی بڑی ہے اور نامور انڈسٹری کے اسٹارز کاسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کی جلد ہی شوٹنگ کا شیڈول تیار کر لیا جائے گا جبکہ اکشے اور روینہ دونوں ہی اس ری یونین کے بارے میں پرجوش ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















