Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے بعد قسمت بدل گئی، ارسلان خان

ارسلان خان ایک نئے باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فیچر فلم زندگی تماشا سے کیا۔

ارسلان نے ابھی تک بہت کم کام کیا ہے لیکن ان کی عمدہ ادکاری کے ہر سو چرچے ہیں ان کے دیگر قابل ذکر ٹیلی ویژن منصوبوں میں نالائق، رنگ محل، اور کالج گیٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اداکاری کی تربیت ناپا سے حاصل کی جہاں ضیا محی الدین جیسے گراں قدر شخصیت ان کے استاد تھے۔

ارسلان خان کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے کھل کربات کی۔ ارسلان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی حرا خان سے شادی نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ارسلان خان کا کہنا تھا کہ 2023 میرے کیرئیر کا ایک شاندار سال رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ سب شادی کے وجہ سے ہوا ہے، میں نے سنا ہے کہ شادی کے بعد آپ کی بیوی کی قسمت آپ کی قسمت سے جڑ جاتی ہے اور آپ کے لیے راستے ہموار کرتی ہے، تو ہاں میں اس حقیقت کو دل سے مانتا ہوں، شادی کے بعد لوگ مجھے جاننے لگے ہیں اور مجھے آفرز آنے لگیں ہیں۔

اداکار و ماڈل نے اپنی اہلیہ حرا خان سے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب مجھے کام نہیں مل رہا تھا تو حرا خان ہمیشہ میرے ساتھ رہیں، وہ میری ہر چھوٹی کامیابی بھرپور طریقے سے مناتی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’حرا میری بلڈنگ میں شفٹ ہوگئی تھی، میں اداکار فواد جلال کے ساتھ رہ رہا تھا، حرا سے میری ملاقات حنا چوہدری (ماڈل اور اداکار) کے ذریعے ہوئی تھی، حالانکہ ابتدا میں مجھے حرا پسند نہیں تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوگئی،  بعد میں بات آگے بڑھی اور شادی ہوگئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں