پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایت کار معمر رانا اپنے حالیہ بیان کے باعث تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
معمر رانا کو حال ہی میں مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے کھل کر بات کی۔
ساتھ ہی انہوں نے ایک بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں بھی بات کی جسے وہ میک اپ کے بغیر پہچان نہیں پائے۔
معمر رانا نے کہا کہ پاکستان میں تمام اداکارائیں بہت خوبصورت ہیں لیکن بہت سی بھارتی اداکارائیں ہیں جو بغیر میک اپ کے پہچانی بھی نہیں جاتیں جیسے میں پریانکا چوپڑا کو نہیں پہچان سکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت میں تھا تو شو کے دوران پریانکا میرے پاس آکر بیٹھ گئیں۔ تھوڑی دیر کے لیے، جب وہ اٹھ کر چلی گئی تو میں نے سلمان خان سے پوچھا، ’’وہ کون تھی؟‘‘سلمان خان نے کہا کیا آپ نے انہیں نہیں پہچانا، وہ پریانکا چوپڑا ہیں۔
اداکار کے مطابق میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا، پریانکا چوپڑا پر میرا تمام کرش ختم ہو گیا تھا۔
معمر رانا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نادر علی کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو ’کالے نمک‘ سے تشبیہ دینے اور مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بھی شدید تنقید بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’نادر علی کو پوڈکاسٹ چھوڑ دینا چاہیے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’نادر علی کا بائیکاٹ ہونا چاہیے‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















