پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نبیل ظفر نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل اداکار نبیل ظفر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا اصل نام ندیم ظفر ہے اور جب ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تو وہ بُرے طریقے سے فلاپ ہوگئی، جس پر انہیں نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اداکار ندیم سپر اسٹار تھے اور یقینا اب بھی وہ فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، اس لیے انہیں مشورہ دیا گیا کہ کنفیوژن ختم کرنے کے لیے اپنا نام تبدیل کریں۔
اداکار نبیل ظفر نے ماضی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب 1993 میں ان کا ڈراما ’دن‘ نشر ہو رہا تھا تب انہیں ایک دوست نے کہا کہ فوٹوشوٹ کرتے ہیں اور انہیں میک اپ کرکے عورت بنایا گیا۔
نبیل ظفر کے مطابق جب انہیں عورت کے روپ میں ڈھال دیا گیا تو انہوں نے نوٹ کیا کہ بہت سارے لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وہ عورت کے روپ میں ہی کار ڈرائیونگ کر کے دوسری جگہ پہنچے اور ڈرائیونگ کے دوران انہوں نے راہ چلتے کچھ پوز دیے تو ان کے آگے پیچھے موٹر سائیکل سوار لڑکے جمع ہوگئے۔
View this post on Instagram
اداکار نبیل ظفر نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار لڑکے مسلسل ان کے آگے پیچھے چلتے رہے اور بعد ازاں وہ ایک اخباری دفتر پہنچے، جہاں انہیں فوٹوگرافر دوست نے اخبار کی نئی ایڈیٹر کے طور پر متعارف کروایا اور سب لوگ انہیں خاتون سمجھ کر مزہ لیتے رہے۔
اداکار کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکے مسلسل ان کے آگے پیچھے چلتے رہے اور بعد ازاں وہ ایک اخباری دفتر پہنچے، جہاں انہیں فوٹوگرافر دوست نے اخبار کی نئی ایڈیٹر کے طور پر متعارف کروایا اور سب لوگ انہیں خاتون سمجھ کر مزہ لیتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں بات چیت کے دوران ان کی ہنس چھوٹ گئی لیکن اس باوجود اخبار کے دفتر میں موجود افراد نہیں سمجھ پائے اور پھر انہیں سب کو بتانا پڑا کہ وہ عورت نہیں بلکہ نبیل ہیں لیکن اس باوجود کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے واضح طور پر سب کو بتایا کہ وہ ڈراما اداکار نبیل ظفر ہیں، جس پر سب کو ہنسی آگئی۔
View this post on Instagram
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں




















