بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو، اکشے کمار کی حالیہ فلم او ایم جی 2، باکس آفس پر کامیابی بزنس کر رہی ہے اور کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ریلیز کی گئی ہے۔
حال ہی میں اس فلم کے ہدایت کار امیت رائے نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ “ہم دل شکستہ تھے کیونکہ ہم نے فلم سب کے دیکھنے کے لیے بنائی تھی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں U/A سرٹیفکیٹ دیں جسے 12 سال سے کم عمر کے بچے دیکھ سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ہم نے آخر تک انہیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور فلم کو ترمیم کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔”
امیت نے مزید کہا، “ہمیں خوشی ہے کہ لوگوں نے فلم کو پسند کیا ہے۔ اس کہانی کو اس انداز میں پیش کیا ہے جو بے ہودہ نہیں لگتا ہے۔ ہم حقیقت کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن میٹھے اور مزاحیہ انداز میں۔”
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا او ایم جی 2 کی او ٹی ٹی ریلیز بغیر کسی سین کے کٹ کے ریلیز ہوگی تو ہدایت کار امیت رائے نے کہا کہ وہ اے سرٹیفکیٹ سے دل شکستہ ہیں لیکن او ٹی ٹی پر یہ فلم بغیر کسی ترمیم کے دستیاب ہوگی۔
اکشے کمار کی ‘اوہ مائی گاڈ 2’ اس سال کی انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک تھی جو 11 اگست کو ریلیز ہوئی۔
یہ فلم جنسی تعلیم کے موضوع پر ہے۔ ‘او ایم جی 2’ کو 27 ترامیم کے ساتھ سنسر بورڈ سے ‘اے – صرف بالغوں’ کا سرٹیفکیٹ ملا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اکشے کمار کی 12 سالوں میں پہلی فلم ہے جسے صرف بالغوں کے لیے سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















