Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا؛ سوشل میڈیا پر طوفان برپا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئر مین پی ٹی آئی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سننے والے سن لیں اگر آج چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل سے رہا نہ کیا گیا تو میں نے اپنے موبائل فون میں موجود تمام تر ویڈیوز اور آڈیوز کو رہا کر دینا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ جب سے چیئر مین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی ہے تب سے ہی ٹک ٹاکر حریم شاہ دیگر سیاسی جماعتوں اور ملکِ پاکستان کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں