Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئیں

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور متنازع شخصیت راکھی ساونت بطور مسلمان عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کے طلاق کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کر کے فاطمہ کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے ماہ رمضان کے روزے بھی رکھے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوتی نطر آرہی ہے اور ویڈیو میں راکھی کو حجاب پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ میں پہلی بار عمرہ پر جا رہی ہوں۔ مجھے بلایا گیا ہے۔ میں بے حد خوش ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ میں سب کے لیے دعا کروں گی۔‘‘

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میدیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جس میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ، ’نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی‘۔

راکھی عمرہ کے لیے روانہ ہونے سے ایک دن قبل، وہ ماہم درگاہ گئی تھیں۔ ایک پریس کانفرنس میں، انہوں نے کہا، “ان لوگوں نے مجھے اپنے جھوٹ کے پہاڑ سے گھیر لیا ہے، میں یہاں امن کی تلاش میں آئی ہوں، مجھے اللہ پر یقین ہے کہ وہ میری دعائیں قبول کرے گا۔ “

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version