عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شئے گل کا نیا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔
حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شئے گِل کا نیا گانا ’میرا سویرا‘ ریلیز ہوگیا ہے۔
گلوکارہ شئے گل کی سُریلی آواز میں کوک اسٹوڈیو گلوبل کی جانب سے ریلیز کیےگئے اس نئے گانے کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔
یہ شئے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے جس کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے انسان کی لڑائی کے بارے میں ہے۔
کوک اسٹوڈیو گلوبل میں یہ گلوکارہ کا دوسرا گانا ہے اور اسے عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس سے قبل شئے گل نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے ساتھ مل کر کوک اسٹوڈیو گلوبل کے لیے پہلا گانا ’ون لو‘ گایا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















