Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گیت نگار81 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف گیت نگار دیو کوہلی 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مایاناز معروف گیت نگار اور شاعر دیو کوہلی 81 برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے، ان کی آخری روسومات کی ادائیگی آج دوپہر سے شروع ہوجائے گی۔

آنجہانی شاعر دیو کوہلی کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان نے کی ہے۔

 

فائل فوٹو

 

ترجمان پریتم شرما نے دیو کوہلی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور آج صبح سویرے ان کی موت ہوئی۔

واضح رہے کہ دیو کوہلی 2 نومبر 1942 کو راولپنڈی، پاکستان کے سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں جیسے بازیگر ، ہم آپ کے ہیں کون، میں نے پیار کیا، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا وغیرہ کے لیے سو سے زیادہ گانے لکھے تھے۔

انہوں نے آخری بار کنگنا رناوت کی فلم ’رجو‘ کے لیے گانے لکھے تھے، جس کی موسیقی اتم سنگھ نے دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں