Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انیل کپور کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں اداکار انیل کپور کو بیٹی اور نواسے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

وائرل تصویر کے کیپشن میں اداکار انیل کپور نے لکھا ہے کہ اپنی بیٹی کو اسکے بیٹے کے ساتھ دیکھتے رہنے سے کبھی تھک نہیں سکتا۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے  سونم نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کیا جبکہ داماد آنند آہوجا نے تبصرہ کرتے ہوئے بیٹے کی تعریف کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں