Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صبا فیصل اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اور معروف اداکارہ صبا فیصل نے بتادیا کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

انہوں نے بتایا کہ آج کل کے دور میں کوئی بھی فنکار غریب نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی کمائی سے متعلق چلنے والی خبریں بھی درست نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ میٹرک کرنے کے بعد ہی میڈیا انڈسٹری میں آ گئی تھیں، میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے بطورِ استاد ملازمت شروع کی، جہاں ایک اسٹیج اداکارہ کی بھانجی پڑھتی تھیں اور مذکورہ اداکارہ ہی انہیں پہلی بار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لے گئی تھیں۔

اداکارہ صبا فیصل کے مطابق وہنیوز کاسٹر بھی رہ چکی ہیں اور 1990 کی دہائی میں جب بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال پاکستانی دورے پر آئے تو انہوں نے مسلسل ان کا نام غلط پڑھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

انہوں نے بتایا کہ میں نے خبروں میں بھارتی وزیر اعظم کو انور کمار گجرال پڑھا اور مجموعی طور پر انہوں نے 17 بار ان کا نام غلط لیا، جس پر انہیں 15 دن کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈراموں میں نعمان اعجاز سمیت ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں اور دونوں شوٹنگ کے دوران خود ہی ان سے کہتے ہیں کہ ان کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں۔

اداکارہ صبا فیصل کے مطابق نعمان اعجاز یا ہمایوں سعید کبھی بھی ڈراموں یا فلموں میں ان کے والد کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں