Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بادشاہ نے کینسر کے مریضوں کیلئے پرفارم کرکے سب کے دل جیت لئے

بالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار، ریپر اور میوزک کمپوزر بادشاہ نے کینسر کے  مریضوں کے لیے پرفارم کرکے سب کے دل جیت لئے۔

بادشاہ  نے انسٹا گرام پراپنے اس اسپتال کے دورے کی کچھ جھلکیاں  شئیرکیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے کینسر کے مریضوں کو خوش کرنے کے لیے اپنے کچھ مقبول گیت اسٹیج پر آکر ان کے ساتھ گھل مل کر گائے اور ڈانس بھی کیا۔

ریپر بادشاہ نے حال ہی میں ممبئی کے ٹاٹا میموریل ہسپتال میں کینسر سے لڑنے والے بچوں کی عیادت کی۔ ان کی اس انسٹاگرام پوسٹ نے بہت سے لوگوں کو جذباتی کر دیا۔

بادشاہ نے اس دورے کے دوران کم عمر کینسر کے مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ، اور بچوں نے ان کے ہٹ گانے بھی گلوکار کے ساتھ مل کر گائے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بادشاہ نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کی انتظامیہ کی  تعریف بھی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version