Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاہتی ہوں کہ ہونے والے شوہر کے پاس بہت زیادہ دولت ہو، اداکارہ آمنہ الیاس

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونے والے شوہر کے پاس بہت زیادہ دولت ہو۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ انسان کو سب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

مثالی پارٹنر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسے امیر ہونا چاہیے، اس کا تعلق بہت اچھے خاندان سے ہونا چاہیے، اس کے پاس یقیناً بہت زیادہ دولت ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ایک مثالی شوہر کے پاس مرسڈیز بینز ہونی چاہیے، وہ لمبا اور خوبصورت بھی ہونا چاہیے، اگر وہ بریڈ پٹ جیسا بھی ہو تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

خیال رہے کہ آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کر کے خود کو منوایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں