Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے، سعود قاسمی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سعود قاسمی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سعود قاسمی نے بتایا کہ ہمارا گھر ہماری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تاج محل ہے جسے ہم نے بہت جدوجہد کے بعد بنایا اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اسے بنانے کے لیے بہت زیادہ پیسے خرچ کیے ہیں کیونکہ  ہم نے اسے اچھے وقتوں میں بنایا جب چیزوں کی قیمتیں کافی مناسب تھیں لیکن اب گھر اور جائیدادیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد دنیا کو بھی دکھا دی، بہت سے لوگ جائیدادیں بناتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے دنیا کو نہیں بتاتے۔

اداکار سعود قاسمی کے مطابق ہم نے اپنے گھر کو بہت پیار سے بنایا ہے اور جویریہ نے اسے خود ڈیزائن کیا ہے وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں