پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر بانو نے نیلے رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کو ایک آنکھ نا بھائی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کسی نے ان کے لباس کو غیر مناسب کہا تو کسی نے ان کو “پاکستانی عرفی جاوید” قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘، لشکارا‘، ’داغ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















