Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن جوہر نے ’جوان‘ کے ٹریلر کو ’ٹریلر آف دی سنچری‘ قرار دیدیا؟

نامور فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ کی ، جس میں انہوں نے صرف لکھا ” میں نے ٹریلر آف دی سنچری دیکھا۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے ایک نئی بحث چھڑ دی ، سب اس کشمکش میں ہیں کہ یہ کس فلم کا ٹریلر ہو سکتا ہے ، اکثریت کا خیال ہے کہ  یہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ہی ہو سکتا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ریلیز کی  الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور ریلیز کی تاریخ  7  ستمبر قریب آتے ہی مداحوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

فلم کے پریمیئر میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، شائقین اس کے ٹریلر کی نقاب کشائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جوش و خروش کے درمیان، فلمساز کرن جوہر نے بھی کچھ غیر معمولی دیکھنے کا اشارہ دے کر توقعات کو مزید بڑھا دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version