Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کریں گے؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز کے قریب ہے اور اس کے ٹریلر کا بھی فینز بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم جوان میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم میں کنگ خان فائٹر (باپ) کے ساتھ ساتھ  جیلر (بیٹے) کا بھی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جوان میں شاہ رخ خان کے جیلر کے کردار کا نام آزاد رکھا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ریلیز کی  الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور ریلیز کی تاریخ  7  ستمبر قریب آتے ہی مداحوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

فلم کے پریمیئر میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، شائقین اس کے ٹریلر کی نقاب کشائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جوش و خروش کے درمیان، فلمساز کرن جوہر نے بھی کچھ غیر معمولی دیکھنے کا اشارہ دے کر توقعات کو مزید بڑھا دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں