Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ کی جوان کی ریلیز سے قبل امریکہ میں بڑی کامیابی

جوان ایڈوانس بکنگ: شاہ رخ خان کی فلم نے ٹریلر لانچ ہونے سے پہلے ہی امریکہ میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کا ٹریلر اس ہفتے منظر عام پر آنے کا امکان ہے اور ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پہلے ہی دھوم مچا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے امریکہ میں 450 مقامات پر ایڈوانس بکنگ میں تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد کمالئے  ہیں۔

تجارتی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن کے مطابق، فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی کل تعداد 13750 رہی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

واضح رہےکہ جوان کے لیے ایڈوانس بکنگ امریکہ میں فلم کی ریلیز سے 20 دن پہلے شروع ہو گئی تھی، لیکن بھارت میں اس کا آغاز ہونا ابھی باقی ہے، متحدہ عرف امارات میں بھی  فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version