Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کا ‘بیوی کے مسائل’ شیئر کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ ریلیز میں صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں اور ان کے مداح فلم کو مزید اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کی پیش نظر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے ٹوئٹر پر AskSRK سیشن کا انعقاد کر کے سب کو حیران کردیا ۔

سیشن کے دوران، ایک پرستار نے ان سے مشورہ طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کس طرح اپنی بیوی کو جلدی سے تیار کیا جائے کیونکہ وہ کافی وقت لیتی ہیں جس کا جواب کنگ خان نے بہت مزاحیہ انداز میں دیا ہے۔

ایک پرستار نے ان سے پوچھا، “سر بیوی کے ساتھ پلان کیا ہے جوان دیکھنے کے لیے، لیکن ہر بار وہ دیر کر دیتی ہے، پٹھان کے وقت میں وی دیر کروا دیا… کچھ ٹپس دیجیے نا جلدی وقت میں پوچھ پاو”۔

اس پر، شاہ رخ خان نے جواب دیا، “اوکے اب مزید بیوی کے مسائل کو حل کرنے والے سوالات نہیں ہیں!! پلیز!! مجھ سے میری نہیں سنبھلتی تم اپنے مسائل بھی مجھ پر ڈال رہے ہو!!!! تمام بیویاں براہ کرم بغیر تناؤ کے جوان کے لیے جائیں “

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اب وہ 7 ستمبر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version