Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میری پہلی محبت کی کہانی بالکل بالی ووڈ فلموں جیسی ہے، اداکارہ جھانوی کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ اُن کی پہلی محبت کی کہانی بالکل بالی ووڈ فلموں جیسی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میری پہلی محبت کی کہانی بالکل بالی ووڈ فلموں جیسی ہے کہ چھپ چھپ کے ملنا اور ایک دوسرے سے ملنے کے لیے بار بار جھوٹ بول کر گھر سے نکلنا لیکن بدقسمتی سے وہ رشتہ ختم ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

انہوں نے کہا کہ میرے والدین کو میرا بوائے فرینڈز بنانا پسند نہیں ہے اس لیے مجھے ان سے بہت جھوٹ بولنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے محسوس کیا کہ والدین کی منظوری اور سچائی ہر چیز کو بہت آسان بنا دیتی ہے اور پھر انسان اپنے فیصلوں پر بہت زیادہ پُر اعتماد محسوس کرتا ہے۔

اداکارہ جھانوی کپور کے مطابق محبت کے بارے میں میرے خیالات بالی ووڈ کی فلموں سے بہت متاثر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں