Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کا ٹریلر ایونٹ کب اور کہاں ہوگا؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کا ٹریلر ایونٹ کب اور کہاں ہوگا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کا ٹریلر ریلیز ایونٹ دبئی میں یکم ستمبر کو منعقد ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

ٹریلر ریلیز ایونٹ کیلئے ٹکٹس کی بکنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول کیا ہے، ان کے ہمراہ نین تارا اور وجے سیتھوپتی بھی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار ادا کریں گی جبکہ اداکارہ ثانیہ ملہوترا اور ردھی ڈوگرا بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں