Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون نے ’ہولا ہوپ‘ چیلنج کا مقابلہ کیسے کیا؟ ویڈیو وائرل

دیپیکا پڈوکون نے ایک تفریحی اور چنچل انسٹا ریل شیئر کی ، جس میں انہیں ہولا ہوپ چیلنج کا مقابلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ریل شیئر کی ، جس میں ان کا شوخ و چنچل پہلو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ان کا سیٹ کے عملے اور اپنے  ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ دوستانہ رویہ بھی دکھایا گیا ہے ۔

دیپیکا نے شوٹ سے بریک لیا اور ہولا ہوپ چیلنج قبول کرتے ہوئے اس کی خوب پریکٹس کی کیونکہ وہ اس سے قبل اس میں مہارت نہیں رکھتی تھی۔

 دیپیکا کو اس دوران  ہیئر اسٹائلسٹ کو مزاحیہ انداز میں روسٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے، جس کے بعد انہوں نے ہولا ہوپ چیلنج کو اپنایا۔ وہ ابتدائی طور پر کئی بار ناکام  بھی ہوئی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور کئی بار شکست کے بعد با لآخر کامیاب ہوہی گئیں۔

انہوں نے ہولا ہوپ چیلنج کو ایک پرو کی طرح  مکمل کر لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں