ہندی فلموں کی ایک شاندار اداکارہ سشمیتا سین دو گود لی ہوئی بیٹیوں کی ماں ہیں۔ اس نے اپنی پہلی بیٹی، رینی کو سال 2000 میں گود لیا تھا اور دوسری بیٹی، علیشا کو 2010 میں گود لیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی چھوٹی بیٹی، علیشا کی 14ویں سالگرہ منائی ہے اور اس حوالے سے ایک خوبصورت ریل بھی پوسٹ کی ہے ۔
View this post on Instagram
علیشا سین کی سالگرہ کے خاص موقع پر، اداکارہ سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک دل چھولینے والی خواہش کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ریل بھی شیئر کی جس میں علیشا کی خوبصورت تصاویر بھی شامل تھیں۔
ریل کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، “سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی!!! خدا نے آپ کو کتنا خاص بنایا ہے… اور آپ کی ماں ہونے کا یہ اعزاز… میں تم سے محبت کرتی ہوں شونا!!!
47 سالہ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں، ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال، بھائی راجیو سین، ان کی سابقہ بیوی چارو آسوپا، اور دیگر دوستوں اور خاندان کے افراد کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















